ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غیر قانونی تجازوزات پر ہائی کورٹ کی ا یس ڈی ایم سی کو پھٹکار 

غیر قانونی تجازوزات پر ہائی کورٹ کی ا یس ڈی ایم سی کو پھٹکار 

Sun, 24 Dec 2017 20:50:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 24؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پرتھوی راج چوہان کے ذریعہ11 ویں صدی میں بنائے گئے لال کوٹ کے تجاوز کو لے کر برہم دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے پر کئی درخواستیں پیش کرنے کے باجود کارروائی نہیں ہونے پر جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر کی ایک بنچ نے کارپوریشن سے پوچھا کہ عدالت کو ایسا کیوں نہیں ماننا چاہیے کہ جنوبی دہلی کے مہرولی میں واقع ثقافتی ورثہ کے تجاوز میں میونسپل حکام اور بلڈرز کے مابین اندرون خانہ مشاورت ہے ۔ عدالت نے کہا کہ عوامی زمین پر تجاوز کو لے کر ایک شخص کی طرف سے پانچ رٹ درخواست دائرکیے جانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی دراں حالے کہ اس پر توجہ دینی چاہیے تھی ۔ عدالت نے ایس ڈی ایم سی کے کمشنر کو حلف نامہ دائر کرنے کو کہا گیا ہے کہ کب کارپوریشن کے حکام نے غیر قانونی تعمیر اور تجاوزات کو دیکھا ہے اور اس پر کیا کاروائی کی گئی ۔ عدالت نے تجاوزات کے خلاف کارپوریشن کو ملی شکایات کے بارے میں تاریخ کے ساتھ تمام تفصیلات کے ساتھ ہی اور محفوظ یادگار پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس سابق میں ملی پانچ پی آئی ایل کی نقول کے متعلق تمام تفصیلات بھی پبش کرنے کو کہا ہے ۔ واضح ہو کہ عدالت مینا کماری کی طرف سے دائر ایک اپیل کی سماعت کر رہی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایک شخص جنوبی دہلی کے مہرولی میں تاریخی قلعہ کی زمین پر غیر قانونی تجاوزات کا مرتکب ہے اور اس نے وہاں غیر مجاز تعمیرات بھی کر رہا ہے ۔


Share: